اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، میجر جنرل علی عبداللہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی صدر کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تقریر سربلند ایرانی قوم کی بلند اور واضح آواز تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ڈاکٹر پزشکیان کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے امریکی صدر کو طمانچہ رسید کیا۔
میجر جنرل عبداللہی نے مزید کہا کہ مسلح افواج ایرانی عوام اور صدر کے ساتھ یک آواز ہوکر اعلان کرتی ہیں کہ شہید امام اور میناب کے بچوں کے خون کا بدلہ جاری رہے گا۔ ان کے بقول جب تک ایران کی زمین، پانی اور فضائی حدود کو خطرہ لاحق رہے گا، کوئی بھی جارح ملک اور جارح قوتوں کا کوئی بھی حامی محفوظ نہیں رہے گا۔
آپ کا تبصرہ